رات کو پر سکون اور میٹھی نیند کی خواہش میں لوگ کیا کیا جتن نہیں کرتے لیکن پھر بھی کچھ لوگوں کو خواب آور ادویات کا استعمال کرنا پڑ ہی جاتا ہے مگر اب ماہرین نے اس کا نہایت ہی آسان سا حل پیش کر دیا ہے۔
برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک تحقیق میں یہ دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ رات کو اندھیرے میں دانت برش
کر کے سونے سے پر سکون اور میٹھی نیند آتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے سے قبل دانتوں کو باتھ روم کی سفید روشنی میں برش کرنے سے یہ مصنوعی روشنی عین اس وقت ہمارے جسم کو جگانا شروع کردیتی ہے جب سونے کے لیے بستر پرلیٹ رہے ہوتے ہیں اس لیے اگر دانتوں پر برش باتھ روم کی روشنی بند کرکے کیا جائے تو اس عمل سے بہتر نیند کی جاسکتی ہے۔